ایڈیٹرکاانتخاب

بھارتی انتخابات میں پاکستان کی مداخلت کا الزام مضحکہ خیز ہے،دفتر خارجہ

بھارت ( بیورو رپوٹ بھارت نیوز وائس آف کینیڈا)
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی انتخابات میں پاکستان پرمداخلت کا الزام بالکل بے بنیاد اور مضحکہ خیز ہے، بھارت اپنی انتخابی بحث میں پاکستان کوگھسیٹنا بند کرے اوربھارتی سیاستدان سازشوں کے بجائے اپنی محنت سے کامیابی حاصل کریں ۔ واضح رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے گزشتہ روزایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ہمیشہ کی طرح اپنی کوتاہیوں کا الزام پاکستان پر دھرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارتی ریاست گجرات کے انتخابات میں پاکستان مداخلت کررہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button