Draft

بھارتی اداکار پردیپ کمار نے خودکشی کرلی

بھارتی میڈیا کے مطابق مقامی انڈسٹری تیلگو کے معروف اداکار پردیپ کمار حیدر آباد دکن کے پوش علاقے الکپوری کالونی میں مقیم تھے جہاں انہوں نے گھر میں پنکھے سے پھندا لگا کر خود کشی کرلی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار نے خودکشی کے لیے بیوی کی ساڑھی کو پھندے کے طور پر استعمال کیا اور اس موقع پر ان کی اہلیہ اداکارہ پاوانی گھر میں موجود نہیں تھیں۔
اداکار پردیپ نے گزشتہ سال ہی اداکارہ پاوانی سے شادی کی تھی۔ ان کی اہلیہ کہنا ہے کہ وہ اسی اپارٹمنٹ میں اپنے بھائی کے گھر موجود تھیں جہاں سے مسلسل فون کرنے پر شوہر کا فون بند جارہا تھا جس کے بعد گھر آئی تو دروازہ بند تھا اور دروازہ بجانے پر بھی نہ کھلا جس پر دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئی تو کمرے میں ان کی لاش لٹکی ہوئی تھی۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے اور خودکشی کی وجوہات جاننے کے لیے گھر کے بعض افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button