بھارتی اداکارہ بتاستا ساہا کی پھندا لگی لاش برآمد
کولکتہ: (ویب ڈیسک) انڈین میڈیا کے مطابق بنگالی اداکارہ بتاستا ساہا کے اپارٹمنٹ سے ان کی دو دن پرانی لاش ملی ہے جس پر زخموں کے واضح نشانات موجود تھے۔ اداکارہ اپنے اپارٹمنٹ میں اکیلی رہتی تھی۔ 28 سالہ اداکارہ کے خاندان نے گزشتہ روز ایک انکم ٹیکس آفیسر کیخلاف پولیس میں درخواست دائر کی تھی جس سے اداکارہ کے مبینہ تعلقات تھے۔ درخواست میں الزام لگایا گیا ہے کہ اس انکم ٹیکس آفیسر نے جو کہ پہلے سے شادی شدہ تھا، بتاستا کی موت کی وجہ بنا اور اسے خود کشی پر مجبور کیا۔ تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ کیس کے مختلف پہلوؤں پر تفتیش کیلئے پوسٹمارٹم کا انتظار کیا جا رہا ہے کہ آیا بتاستا ساہا نے خود کشی کی یا اسے قتل کیا گیا؟ پولیس کے مطابق جب اداکارہ بتاستا ساہا کا اپارٹمنٹ توڑا گیا تو اس کی پھندا لگی ہوئی لاش ملی۔ لاش کی کلائی کٹی ہوئی اتھی ور جسم کے مختلف حصوں پر چوٹ کے نشان بھی تھے