بزنس

بھارت، قومی ائر لائن کو بڑا خسارہ

نئی دہلی (آئی این پی)بھارت کی قومی ائر لائن کو شدید خسارے کا سامنا ہے،حکومت مشکل میں انتظامیہ عیاشی میں مصروف ہے،ائر انڈیا کی انتظامیہ کی تنخواہوں میں 12لاکھ فی کس اضافہ کیا جائیگا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایئر انڈیا کے بھاری خسارے سے حکومت کو مشکلات کا سامنا ہے جس کی نجکاری کیلئے حکومت لائحہ عمل تیار کررہی ہے لیکن ایئرلائنز انتظامیہ پر اس کا کوئی اثر نہیں۔رپورٹ کے مطابق ایئر انڈیا اپنے 100ڈپٹی جنرل منیجرپائلٹوں کو ترقی دیکر ایگزیکٹیو کے عہدے پر جلد فائز کریگی جن کی تنخواہوں میں فی کس 12لاکھ روپے اضافہ کیا جائیگا۔ دوسری جانب ایئرانڈیا کی نجکاری کی تیاریاں بھی جاری ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button