بگ بی کے ٹوئٹر پرمداحوں کی تعداد 2کروڑ80ہزارسےتجاوزکرگئی

(بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈا
بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کے ٹوئٹر پر فالوورز کی تعداد 2 کروڑ 80 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق بھارتی اداکار امیتابھ بچن جن کے چاہنے والوں میں نوجوان اور بوڑھے دونوں شامل ہیں، کے سماجی میل جول کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فالوورز کی تعداد 2 کروڑ 80 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔ اس موقع پر ٹوئٹر پر اداکار امیتابھ بچن نے اپنے چاہنے والوں کیلئے خصوصی پیغام میں کہا کہ ان کے ٹوئٹر پر فالوورز کی بڑھتی ہوئی تعداد ان کے چاہنے والوں کی محبت ہے، جس کی وجہ سے وہ فلم نگری میں اب تک موجود ہیں اور کام کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے چاہنے والوں کی محبت پر انتہائی مشکور ہیں، آئندہ بھی اپنی فلموں میں پرفارمنس کے ذریعے مداحوں کو محظوظ کرتے رہیں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں