بگڑتی ہوئی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے گوجرانوالہ چیمبرآف کامرس کی جانب سے معاشرتی اخلاقیات کے موضوع پر ایک سیمینار
گوجرانوالہ 11 مئی
(بشیر باجوہ بیوروچیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا )
معاشرے میں بگڑتی ہوئی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے گوجرانوالہ چیمبرآف کامرس کی مجلس قائمہ چیئرمین سجاد مسعود چشتی نے معاشرتی اخلاقیات کے موضوع پر ایک سیمینار کا اہتمام کیا ۔جس کی صدارت گوجرانوالہ چیمبرآف کامرس کے صدر سعید احمد تاج نے کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عامر جان ،مختلف تعلیموں اداروں کے پروفیسرز ،اساتذہ ، صنعتی وتجارتی حلقوں کے نمائندوں کے علاوہ طلباء و طالبات نے بھرپور شرکت کی۔ہمیں اپنی زندگی قرآن کریم میں دی گئی ہدایات پر عمل کر کے مثبت رویئے کو اپنا شعار بنانا چاہیئے ۔تمام شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ معاشرے کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے ذمہ دار ہم خود ہیں ہمیں اپنی شخصیت میں وہ تمام تبدیلیاں لانی ہونگی جس معاشرہ بہتری کی طرف جائے ۔بچوں کی بہتر تربیت کیلئے صرف اساتذہ کرام پر ہی انحصار نہ کیا جائے بلکہ ان کی تربیت گھر سے ہی شروع کی جائے ۔
اس موقع پر مہمانان خصوصی ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ عامر جان نے کہا کہ گوجرانوالہ چیمبرمعاشرتی اخلاقیات کے موضوع پرسیمینارکا انعقادکر ایک احسن اقدامات اٹھایا جس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے ۔ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہے کہ معاشرے میں بہت بگاڑ پیدا ہو چکا ہے جس سدھانے کیلئے ہر فرد کو اپنا مثبت کردار اداکرنا ہو گا جس کیلئے اس طرح کے سیمینارز اور ورکشاپس کا وقتاً فوقتاً انعقاد وقت کی اشد ضرورت ہے ۔