لاہور (نیوز وی او سینآن لائن) پنجاب کا صوبائی دارالحکومت لاہور سیاسی طور پر مسلم لیگ ن کا قلعہ سمجھا جاتا ہے اور ماضی میں ن لیگ اپنے حریفوں کو لاہورسے واضح اکثریت کے ساتھ شکست دیتی رہی ہے لیکن اب دو بڑے لیگی رہنما آئندہ انتخابات کے لیے تحریک انصاف کے رہنماﺅں کا سامنا کرنے سے گھبرانے لگے ہیں ۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 131 سے سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) خواجہ سعد رفیق عمران خان کے مقابلے سے کترانے لگے، پارٹی ذرائع کے مطابق، خواجہ سعد نے ایاز صادق کا متبادل نام پیش کر دیا۔ادھر سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق بھی پی ٹی آئی رہنما علیم خان سے مقابلے میں تذبذب کا شکار ہیں۔ دوسری جانب این اے 124 میں لیگی رہنما حمزہ شہباز کے دبدبہ کے باعث تحریک انصاف کا کوئی امیدوار میدان میں آنے کو تیار نہیں، ولید اقبال صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کے خواہشمند ہیں۔
With News Voice of Canada
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur.
Related Articles
Check Also
Close