سائنس و ٹیکنالوجی

بچ کے رہنا اب عینک ویڈیو بھی بنائے گی، نئی ڈیوائس آگئی

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف میسجنگ ایپ سنیپ چیٹ نے کیمرے والی ایک ایسی عینک تیار کی ہے جو ویڈیو ریکارڈنگ بھی کرسکتی ہے، ”سپیکٹیکلز“ نامی اس چشمے کو رواں برس کے آخر میں فروخت کے لئے مارکیٹ میںپیش کردیا جائے گا،متوقع قیمت ایک سو تیس ڈالر ہوگی۔
بی بی سی نے ”وال سٹریٹ “ جرنل کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس نئے گیجٹ کے ساتھ ہی کمپنی نے اپنا نام بھی سنیپ چیٹ کی بجائے سنیپ انک رکھ لیا ہے۔نئی ڈیوائس کے خالق ایوان سپیگل کے مطابق وہ ایک روز کی چھٹی پر کیلی فورنیا گئے تھے اور وہاں جنگل کی سیر و تفریح کے دوران جو ویڈیو لی اسے دیکھ کر انھیں لگا کہ جیسے وہ اپنی یادداشت دوبارہ دیکھ رہے ہوں۔
ان کا کہنا تھا: ’کسی تجربے کی تصویریں دیکھنا ایک بات ہے، لیکن تجربے کا دوبارہ تجربہ کرنا بالکل الگ بات ہے۔ یہ بالکل ایسے تھا جیسے میں اسی مقام پر دوبارہ پہنچ گیا ہوں۔‘سپیکٹیکلز کی آمد سے ایک بار پھر سے گوگل گلاس کی یاد آئے گی۔ گوگل نے بھی سمارٹ گلاس نامی آلہ لانچ کیا تھا لیکن یہ کوشش بازار میں کچھ زیادہ کامیاب ثابت نہیں ہوئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button