Draft

بچہ کس کے پاس رہے گا، فیصلہ ہو گی

لاہور: گلوکارہ حمیرا ارشد اور ماڈل احمد بٹ نے اپنے 6 سالہ بچے کی حوالگی کے بارے میں راضی نامہ عدالت میں جمع کرا دیا ہے۔ حمیرا ارشد اور احمد بٹ گارڈین عدالت میں پیش ہوئے جہاں حمیرا ارشد کی جانب سے بچے کی تحویل کی درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت کے روبرو حمیرا ارشد اور احمد بٹ نے صلح نامہ پیش کیا جس کے تحت ہفتے میں دو دن ہفتہ اور اتوار کو بچہ اپنے باپ احمد بٹ کے پاس وقت گزارے گا جبکہ پیر سے جمعہ تک بچہ اپنی ماں کے پاس رہے گا، عدالت کے سامنے دونوں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا حمیرا ارشد ایک ماہ سے زیادہ عرصہ کے لئے بیرون ملک ہوں گی تو بچہ اس مدت کے دوران اپنے باپ کے پاس ہی رہے گا، احمد بٹ نے عدالت کو بتایا کہ صلح نامہ دونوں کی باہمی رضا مندی سے تیار کیا گیا ہے، عدالت نے صلح نامہ کی روشنی میں چھ سالہ بچے کی حوالگی کی درخواست نمٹا دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button