انٹرنیشنل

بچوں کاریپ افغانستان میں ثقافتی رسم ہے، اس سے دور رہیں

نیویارک (آن لائن)امریکی محکمہ دفاع نے امریکی افواج کو افغانستان میں بچوں کے ریپ کے معاملات کو نظر انداز کیے جانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ان کی ثقافتی طور پر قبول کی گئی رسم ہے۔
دوران سفر مسافر کو فحش ویڈیو دیکھنا مہنگی پر گئی ،بس ہوسٹس نے پولیس بلا لی
غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ دفاع کے ذیلی ادارے انسپکٹر جنرل کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا کہ ثقافتی شعور کے حوالے سے افغانستان میں تعینات امریکی اہلکاروں کی ٹریننگ کے مرحلے میں یہ بات سامنے آئی کہ بچوں کا ریپ کیا جانا افغانستان میں ثقافتی طور پر قبول کی گئی رسم ہے، انسپکٹر جنرل کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ان کے مشاہدات کا مقصد ایسے مخصوص حکم یا ضابطہ اخلاق تیار کرنا نہیں ہے جس سے بچوں کے ساتھ ریپ کے واقعات کو رپورٹ کرنے کے حوالے سے اہلکاروں کی حوصلہ شکنی ہو جبکہ افغانستان میں تعینات امریکی فوجی اہلکاروں نے بتایا کہ چونکہ افغانستان ایک خودمختار ملک ہے لہذا امریکی افواج بچوں کے ریپ کے معاملے پر کوئی اقدامات نہیں کر سکتی۔ان اہلکاروں کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکی فوجی کو دی جانے والی ہدایت سے ایسے عمل کی حوصلی شکنی کو ترجیح نہیں دی گئی ہے تاہم اس میں بہتر یہی ہے کہ صورت حال کو نظر انداز کیا جائے اور معاملے کو مقامی پولیس کو نمٹنے دیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button