پنجاب

بچوں سے بدفعلی کرنیوالا 10 رکنی گروہ گرفتار

پاکپتن، عارفوالا(ویب ڈیسک) پولیس نے معصوم بچوں سے زیادتی کے بعد فلمیں بنا کر بلیک میل کرنے والے سرغنہ محمد علی سمیت 10 افراد کو گرفتار کر کے زیادتی کے دوران بنائی گئی فلمیں برآمد کر لیں۔
مقامی موٹر سائیکل مکینک محمد علی نے 10 افراد پر مشتمل گینگ بنا رکھا تھا جو معصوم بچوں کو ورغلا کر زیادتی کا نشانہ بناتے اور ان کی ویڈیو بنا کر ان کو بلیک میل کرتے۔
گزشتہ روز محلہ محمد پورہ کا 14سالہ لڑکا موٹر سائیکل ٹھیک کرانے کیلئے اس کی ورکشاپ پر گیا تاہم زیادتی کا نشانہ بننے سے بچ گیا اور پولیس کو آگاہ کیا جس نے ملزم کو گرفتار کر کے اس کی نشاندہی پر ریکارڈ کی گئی فلمیں اور کمپیوٹر برآمد کر کے 8 افرادکو گرفتار کر لیا۔
ڈی ایس پی عارفوالا نے بتایا کہ ملزمان سے تفتیش ہو رہی ہے۔ زیادتی کا نشانہ بننے والے معصوم بچوں نے عزت بچانے کیلئے خاموشی اختیار کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button