دلچسپ و عجیب
بوڑھے تربوز والے کی کہانی
ایک بوڑھا شخص تربوز بیچ رہا تھا۔ انہوں نے بورڈ پر لکھ رکھا تھا۔
3 روپے کا ایک۔
10 روپے کے تین۔
اتنے میں ایک نوجوان آیا جو پڑھا لکھا لگ رہا تھا۔ اس نے پہلے تین روپے کا ایک تربوز خریدا پھر تین روپے کا دوسرا تربوز خریدا، ایسے الگ الگ کرکے تیسرا بھی 3 روپے میں خریدا۔
جاتے جاتے بوڑھے کی طرف مڑا اور کہنے لگا۔
‘شاید آپ کو پتہ نہیں چلا مگر دیکھیں میں نے ایک ایک کرکے تربوز خریدا اور 1 روپیہ بچا لیا۔ شاید یہ کاروبار آپ کے بس کی بات نہیں۔ آپ اپنے لئے کوئی اور کام دیکھیں۔
بوڑھا مسکراتے ہوئے۔
آپ جیسے کئی نوجوان روز آتے ہیں۔ انہیں ضرورت ایک تربوز کی ہوتی ہے مگر ایک کی جگہ تین تین خریدتے ہیں اور جاتے ہوئے یہی مشورہ دیتے ہیں😒☺