بول ٹی وی کے بارے میں وہ ٹویٹ جو کل رات عامر لیاقت کو فوراً ڈیلیٹ کرنا پڑ گئی
کراچی (نیوز وی او سی آن لائن)ڈاکٹر عامر لیاقت حسین بول نیوز کو خیر باد کہہ چکے ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے نیا پنڈورا باکس بھی کھول دیا ہے جس کے جواب میں بول ٹی وی انتظامیہ کی جانب سے جوابی حملہ بھی کیا گیا ہے، ان سارے حملوں کے بیچ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی جانب سے سابق ڈی جی رینجرز سندھ جنرل (ر) رضوان اختر کے بارے میں بھی ایک ٹویٹ کیا گیا جو انہوں نے بعد میں ڈیلیٹ کردیا۔
ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی جانب سے بول نیوز کو خیر باد کہنے کے بعد ٹی وی انتظامیہ کے خلاف ٹویٹس کی ایک سیریز کی گئی جس میں انہوں نے مختلف قسم کے سنگین نوعیت کے الزامات لگائے۔ انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں یہ بھی کہا ’ آخر کیا وجہ تھی کہ سیکٹر کمانڈر سہیل اکبر کے زمانے میں بول بند ہوا؟ رضوان اختر نے اس سلسلے میں کیا کردار ادا کیا اب سب سامنے آنا چاہیے‘۔
ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی جانب سے بعد میں یہ ٹویٹ ڈیلیٹ کردیا گیا جس پر مسلم لیگ ن سوشل میڈیا ٹیم کی اہم رکن انیہا انعم چوہدری نے ڈاکٹر عامر لیاقت سے سوال کیا ’ آخر کیا وجہ تھی آپ نے یہ ٹویٹ ڈیلیٹ کیا؟ ایسے نہیں چلے گا، اب سب کے سامنے آنا چاہیے کہ یہ ٹویٹ کیوں ڈیلیٹ ہوا؟‘۔
اس کے علاوہ بھی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی جانب سے بعض ٹویٹس ایسے کیے گئے جن میں انہوں نے بول نیوز میں سرکاری اداروں کے اعلیٰ افسران کے مفادات کا ذکر کیا ہے۔ انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا’ میں فی الوقت ضبط اور تحمل سے کام لے رہا ہوں اور وہ بھی اپنے ملک پاکستان کی خاطر، ورنہ بول میں کیا کیا ہوتا رہاہے اور ہورہا ہے اور کس کس افسر کے رشتے دار کام کررہے ہیں یہ قوم کے سامنے آنا چاہیے‘۔
میں فی الوقت ضبط اور تحمل سے کام لے رہا ہوں اور وہ بھی اپنے ملک پاکستان کی خاطر ورنہ بول میں کیا کیا ہوتا رہاہے اور ہورہا ہے اور کس کس افسر کے رشتے دار کام کررہے ہیں یہ قوم کے سامنے آنا چاہیے#KhudaHafizBOL
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) November 18, 2017
ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے کہا ’قوم کو بتایا جائے کہ وہ کون سا افسر تھا جو کروڑوں روپے لے کر سڑک کے راستے کوئٹہ گیا اور گاڑیوں کا ایک قافلہ رواں دواں تھا اور بعد میں واپس جہاز سے آیا‘۔
قوم کو بتایا جائےکہ وہ کون سا افسر تھا جو کروڑوں روپے لے کر سڑک کے راستے کوئٹہ گیا اور گاڑیوں کا ایک قافلہ رواں دواں تھا اور بعد میں واپس جہاز سے آیا#KhudaHafizBOL
— Aamir Liaquat Husain (