ایڈیٹرکاانتخاب

بول ٹیلی ویژن اور اس کی انتظامیہ پر اعتبار کرنا میرا غلط فیصلہ تھا،مبشر لقمان

لاہور 29 ستمبر
(بشیر باجوہ بیوروچیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا )
تجزیہ کار مبشر لقمان نے نئے چینل 24 کے ساتھ رشتہ جوڑتے ہوئے اپنے پرانے نجی ٹی وی بول کے لئے کہا کہ بول ٹی وی کے ساتھ میرا کام کرنا میری زندگی کا سب سے بڑا غلط فیصلہ تھا ۔ انہوں نے نجی ٹی وی24پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کہ میں نے اپنی پوری زندگی میں اگر غلط فیصلہ کیا ہے وہ بول ٹی وی اور اس کی انتظامیہ پر اعتبار کرنا تھا ۔
میں نے اپنی زندگی میں جھوٹ بولے لیکن یہ بات سچ کہہ رہا ہوں کہ بول چینل والوں نے 6سے7ماہ سے سب لوگوں کی تنخواہیں دینی ہیں لیکن وہ ہر دفعہ یہی کہتے ہیں کہ ہم حساب کریں گے ۔میں نے اتنے چینل کے ساتھ کام کیا ہر دفعہ کچھ نہ کچھ سیکھنے کو ملا اور نئے دوست بنے لیکن بول کے ساتھ میرا رشتہ استوار نہیں رہ سکا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button