Draft

بولی وڈ میں مشہور شخصیات کی زندگی پر بننے والی فلموں کا رجحان بڑھتا جارہا ہے

لاہور / 04جون2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا )
ایک طرف جہاں بولی وڈ میں مشہور شخصیات کی زندگی پر بننے والی فلموں کا رجحان بڑھتا جارہا ہے، وہیں بولی وڈ کے معروف اداکار دھرمیندر نے اپنی سوانح حیات بنانے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔
ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق دھرمیندر کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ کسی بھی فلم ساز کو اپنی زندگی پر فلم بنانے کی اجازت نہیں دیں گے۔
جب اداکار سے ان کے اس فیصلے کی وجہ پوچھی گئی تو انہوں نے کہا ‘میری زندگی اس قابل نہیں کہ اس پر فلم بنائی جائے، البتہ میں دوسرے انداز میں اپنی کہانی مداحوں کو بتاتا رہوں گا‘۔
81 سالہ دھرمیندر نے یہ بھی کہا کہ وہ اپنی زندگی کی کہانی پر کوئی کتاب لکھنے میں بھی دلچسپی نہیں رکھتے۔
خیال رہے کہ شوبز میں 60 سال مکمل کرنے والے اداکار نے ’شعلے‘، ’اپنے‘، ’یملا پگلا دیوانہ‘ اور ’راجا جانی‘ جیسی فلموں میں کام کیا۔ ان کی شادی بولی وڈ کی ڈریم گرل ہیما مالنی سے ہوئی، جن کے ساتھ دھرمیندر نے ’سیتا اور گیتا‘، ’شعلے‘ اور ’ڈریم گرل‘ جیسی فلمیں کیں۔ تاہم دوبارہ اپنی اہلیہ کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ’صرف اچھے کردار کی آفر ہی انھیں دوبارہ فلم میں ایک ساتھ لاسکتی ہے‘۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button