پاکستان
بولان میں ایف سی کی چیک پوسٹوں پر راکٹوں سے حملہ
بولان 26 اگست 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
بولان میں ایف سی کی چیک پوسٹوں پر راکٹوں سے حملہ ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے بولان میں ایف سی کی چیک پوسٹوں پر شر پسندوں کی جانب سے حملہ کیا گیا ہے۔ شر پسندوں نے ایف سی کی چیک پوسٹوں پر راکٹوں سے حملہ کیا۔ ایف سی چیک پوسٹوں پر 4 راکٹ داغے گئے۔ جبکہ چیک پوسٹوں پر فائرنگ بھی کی جا رہی ہے۔ آخری اطلاعات موصول ہونے تک شر پسندوں اور ایف سی اہلکاروں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری تھا۔