انٹرنیشنل

بن لادن کمپنی سعودی عرب میں کام کرنیوالے ہزاروں پاکستانیوں کی تنخواہیں بند، ملازمین کو شدید مشکلات کا سامنا

بٹگرام 27 اگست 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
بن لادن کمپنی سعودی عرب میں کام کرنے والے ہزاروں پاکستانیوں کی تنخواہیں بند، ملازمین کو شدید مشکلات کا سامنا، سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور موجودہ آرمی چیف پاکستان جنرل قمر جاوید باجوہ اس معاملے میں اپنا کردار ادا کریں۔ تفصیلات کے مطابق بن لادن کمپنی سعودی عرب میں کام کرنے والے ہزاروں پاکستانیوں کی تنخواہیں گزشتہ ایک سال سے بند ہیں۔

جس کی وجہ سے ملازمین اور پاکستان میں مقیم ان کے اہل خانہ کو شدیدمالی مشکلات کا سامنا ہے۔ ان خیالات کا اظہارریٹائرڈ خطیب اعلیٰ پاکستان آرمی مولانا عبدالغفور حقانی آف پومنگ نے اپنے ایک تحریری بیان میں کیا۔ انہوں نے سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور موجودہ آرمی چیف پاکستان جنرل قمر جاوید باجوہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ ان ملازمین کو ان کی محنت کی کمائی مل سکیں اوران کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ہوسکیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button