بنی گالہ کو ایف سی،پولیس اہلکاروں نے گھیر لیا ، عمران خان کی گرفتاری یا نظر بندی کا امکان
بنی گالہ کو ایف سی،پولیس اہلکاروں نے گھیر لیا ، عمران خان کی گرفتاری یا نظر بندی کا امکان
27 اکتوبر 2016 (21:31)
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت نے عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ کو سیل کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں،ایف سی اور پولیس کا گشت بڑھادیا گیا ہے،کسی بھی وقت نظر بند یا گرفتار کیا جاسکتا ہے۔
جیو نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ کو سیل کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں،راستوں میں کنٹینرز پہنچا دیے گئے ہیں،عمران خان کی رہائش گاہ کی جانب جانے والے راستوں پر بلاکس رکھے جارہے ہیں۔
بنی گالہ کے ایف سی گاڑیاں گشت کررہی ہیں،بنگلے کے باہر نفری کو بھی بڑھا دیا گیا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ سادہ کپڑوں میں کئی اہلکار موجود ہیں،کسی بھی وقت عمران خان کو نظر بند کیا جاسکتا ہے یا ان کو نکلتے ہی گرفتار کیا جاسکتا ہے،پولیس اور ایف سی کے اہلکار بنی گالہ کے تین سو فٹ کے قریب چلی گئی ہے۔