انٹرنیشنل

بنگلہ دیش کی ملکی میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں 23پاکستانی طلباء کوسیلف فنانس کی بنیاد پر داخلوں کی پیشکش

اسلام آباد21 اگست 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا )
بنگلہ دیش کی حکومت نے سارک کوٹہ کے تحت ملکی میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں تعلیمی سال 2018ء کیلئے 23پاکستانی طلباء کوسیلف فنانس کی بنیاد پر داخلوں کی فراہمی کی پیشکش کی ہے۔خواہش مند طلباء وطالبات کو اس ضمن میں 14 ستمبر تک نیشنل ٹیسٹنگ سروس کے پاس درخواستیں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔بین الصوبائی رابطہ کی وزارت کے ایک اہلکار نے بتایا کہ منتخب پاکستانی طلباء مقامی طلباء کیلئے مقررکردہ شرح کے مطابق ٹیوشن ودیگر فیسیں ادا کریں گے۔
طلباء کا انتخاب این ٹی ایس کے تحت منعقدہ امتحان میں حاصل کردہ نمبروں اورمیرٹ کے مطابق کیا جائیگا۔اسی طرح حکومتی قواعد کے مطابق صوبائی کوٹہ پر عمل کیا جائیگا۔حتمی فیصلہ بنگلہ دیش کی حکومت کرے گی جو سب کیلئیے قبول کرنا ضروری ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ درخواست گذار کیلئے ایف ایس سی کے امتحان میں بیالوجی کے مضمون میں 65فیصد نمبر حاصل کرنا ضروری ہے۔ اس طرح ایف ایس سی کے نتائج کا انتظار کرنے والے درخواست دینے کے اہل نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button