کھیل

بنگلہ دیش نے تین ملکی سیریز میں زمبابوے کو 8وکٹوں سے شکست دے دی

ڈھاکہ(نیوز وی او سی آن لائن)بنگلہ دیش نے تین ملکی سیریز میں زمبابوے کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی ،زمبابوے نے پہلے کھیلتے ہوئے 170رنز بنائے جو بنگال ٹائیگرز نے دو وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بناتے ہوئے ہدف کو پورا کرلیا۔
ڈھاکہ میں کھیلے جانے والے اس میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اورمخالف ٹیم کو 170رنز تک محدود کردیا ،زمبابوے کی اننگ میں سکندر رضا نے 52،پی جے مور کے 33اور ٹیلر کے 24رنز نمایاں ہیں۔
بنگلہ دیش کی جانب سے شکیب الحسن نے 3،ربیل حسین اورمستفیض الرحمان نے 2,2وکٹیں حاصل کی ۔
بنگلہ دیش نے مقررہ ہدف تمیم اقبال ناقابل شکست84رنز کی بدولت28.3اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔شکیب الحسن کومیچ میں بہترین کارکردگی دکھانے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
تین ملکی سیریز کا اگلا میچ17جنوری کو سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان کھیلا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button