انٹرنیشنل

بنگلہ دیش: مس ارتھ 2020 میگھنا عالم کو سکیورٹی تھریٹ قرار دے کر گرفتار کر لیا گیا

👇👇👇🇵🇰🤝🇨🇦
Voice of Canada اردو

بنگلہ دیش: مس ارتھ 2020 میگھنا عالم کو سکیورٹی تھریٹ قرار دے کر گرفتار کر لیا گیا

تاریخ: 19 اپریل 2025
رپورٹ: بشیر باجوہ | VOC اردو

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کی سابقہ بیوٹی کوئین اور مس ارتھ بنگلہ دیش 2020 کا اعزاز حاصل کرنے والی ماڈل و اداکارہ میگھنا عالم کو بنگلہ دیشی حکومت نے ملک کے لیے سکیورٹی تھریٹ قرار دے کر گرفتار کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق میگھنا عالم نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا تھا کہ ڈھاکہ میں تعینات سعودی سفیر انہیں اپنے “حرم” میں شامل کرنا چاہتے تھے، جس پر حکومت نے مؤقف اپنایا کہ یہ بیان سفارتی تعلقات کو نقصان پہنچا رہا ہے اور ایک خلیجی ملک کے ساتھ تنازع کا باعث بن رہا ہے۔

حکام نے بغیر کسی باقاعدہ عدالتی کارروائی یا وکیل صفائی کے میگھنا عالم کو گھر سے گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا۔ میگھنا عالم کے والد نے میڈیا سے گفتگو میں تصدیق کی کہ ان کی بیٹی کے سعودی سفیر سے تعلقات تھے، تاہم نوعیت پر بات کرنے سے گریز کیا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق بنگلہ دیش جیسا کمزور معیشت والا ملک، جہاں چالیس لاکھ سے زائد ورکرز سعودی عرب سے ترسیلات زر بھیجتے ہیں، ایسے سفارتی دباؤ کو برداشت نہیں کر سکتا۔ یہی وجہ ہے کہ ایک نوجوان خاتون کا سوشل میڈیا بیان پورے ریاستی نظام کو لرزا دیتا ہے اور عدلیہ و پولیس فوری حرکت میں آ جاتے ہیں۔

اسی تناظر میں مبصرین یاد دلاتے ہیں کہ جب بھارتی سفیر نے امریکہ میں بدسلوکی کی، تو بھارتی حکومت نے سفیر کو فوراً واپس بلا لیا تھا۔ اس کے برعکس، یہاں ایک خاتون کی قربانی دے دی گئی تاکہ حکمران سعودی خوشنودی حاصل کر سکیں۔

یہ واقعہ پسماندہ ممالک میں حکمرانوں کی معاشی و اخلاقی غلامی کی تلخ حقیقت بیان کرتا ہے، جہاں عورتوں کی عزت و سلامتی کو قربان کر کے اقتدار کو دوام دیا جاتا ہے۔

وی او سی اردو: تحقیقی، تجزیاتی اور غیر جانبدار صحافت کا معتبر پلیٹ فارم
مزید خبروں کے لیے وزٹ کریں: www.newsvoc.com
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k

Disclaimer:
This news is based on initial reports and is intended solely for public awareness. VOC Urdu is not responsible for the verification or denial of any legal claims or allegations.

50% LikesVS
50% Dislikes

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button