انٹرنیشنل
بنگلہ دیش : بغاوت کرنے والے139 فوجیوں کی سزائے موت برقرار
بنگلہ دیش کی ایک عدالت نے بغاوت کرنے والے ایک سو انتالیس فوجیوں کی سزائے موت کو برقرار رکھنے کا فیصلہ سنا دیا ۔
ڈھاکا سے موصولہ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کے اٹارنی جنرل کے مطابق ہائی کورٹ نے بغاوت کے جرم میں ایک سو انتالیس فوجیوں کی سزائے موت برقرار رکھی ہے۔
ان فوجیوں کو بغاوت کے جرم میں 2013 میں سزائے موت سنائی گئی تھی،ملزمان پر 2009 کی بغاوت میں چوہتر افراد کے قتل عام کا الزام تھا، قتل ہونے والوں میں ستاون سینئر فوجی افسران بھی شامل تھے۔