کھیل

بنگلادیشی اوپنر کو پچ پر اعتراض مہنگا پڑگیا

ڈھاکا: بنگلادیشی اوپنر تمیم اقبال کو شیر بنگلہ اسٹیڈیم کی پچ پر اعتراض بہت ہی مہنگا پڑگیا۔
تمیم اقبال کو شیر بنگلہ اسٹیڈیم کی پچ پر اعتراض بہت ہی مہنگا پڑگیا جب کہ حیران کن طور پر بورڈ نے ان پر 5 لاکھ ٹکا جرمانہ عائد کردیا۔
بی سی بی کے صدر نظم الحسن نے کہاکہ جس انداز میں تمیم نے پچ پر تنقید کی اس سے بنگلادیش کرکٹ کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا، اس سے ہماری کرکٹ کی ساکھ خراب ہوئی، وہ ٹوئنٹی 20 ٹیم کے نائب کپتان بھی ہیں، انھیں میڈیا سے بات چیت کے دوران محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ کومیلا وکٹورینز کے کپتان تمیم نے 2 دسمبر کو رنگپور رائیڈرز کے خلاف بی پی ایل میچ کے موقع پر وکٹ کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button