رنگ برنگ
بنکاک کے ہسپتال میں چینی کمپنی کے تیار کردہ روبوٹ نرسیں متعارف
بنکاک(این این آئی)بنکاک کے ایک ہسپتال میں روبوٹ نرسیں تعینات کر دی گئیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک کے ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے چینی کمپنی کے تیار کردہ روبوٹ نرسیں متعارف کی گئیں جو نہ صرف مریضوں کو دوائیاں پہنچاتی ہیں بلکہ مریضوں کے ڈاکومنٹس کو ریسپشن سے ڈاکٹرز تک پہنچانے کے علاوہ مریضوں کا خیال بھی رکھتی ہیں۔دوسری جانب روبوٹ نرس کو دیکھ کر ننھے مریض بھی بے حد خوش ہورہے ہیں ۔