ایڈیٹرکاانتخاب

بلوچستان ہائیکورٹ میں چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کیخلاف درخواست خارج

کوئٹہ (نیوز وی او سی آن لائن)بلوچستان ہائیکورٹ میں چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کیخلاف درخواست خارج کردی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان ہائیکورٹ میں چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کیخلاف درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنادیا گیا جس کے مطابق مذکورہ درخواست خارج کر دی گئی ۔فیصلہ بلوچستان ہائیکورٹ کے جسٹس ظہیرالدین کاکڑنے دیا۔
واضح رہے بلوچستان ہائیکورٹ کے 2رکنی بینچ نے گزشتہ سماعت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
یاد رہے بلوچستان ہائی کورٹ میں رمضان ایڈوکیٹ نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا تھاکہ چونکہ صادق سنجرانی چیرمین سینیٹ کے عہدے پر فائز ہوچکے ہیں اور صدر مملکت کی عدم موجودگی میں صدر کے فرائض چیرمین سینیٹ سرانجام دیتا ہے اور صادق سنجرانی صدر مملکت کےلئے عمر کی شرط پوری نہیں کرسکتے،ان کی عمر صدر مملکت کے عہدے کے لئے کم ہے لہذاان کے بطور چیرمین سینیٹ عہدہ سنبھالنے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button