پاکستان

بلوچستان کے علاقے آواران میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپیں، 4 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی . 20 مئی 2017
( بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا )
راولپنڈی ۔ بلوچستان کے علاقے آواران میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپوں میں 4 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بلوچستان میں آواران کے علاقے میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔ جھڑپوں میں 4 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے جبکہ دہشت گردوں کو کئی ٹھکانے بھی تباہ کر دیے گئے۔ 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود اورمواصلاتی آلات بھی برآمد کیے گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button