کسی بھی ممکنہ دہشتگردی کے پیشِ نظر بلوچستان اور حب دریا کے آر پار نا پختہ راستوں پر روزانہ سندهه رینجرز کی جانب سے اسنیپ چیکنگ کی جاتی ہے. یہ راستے بلوچستان سے سندهه میں داخلے کے لئیے چهپ کر آنے والے لوگ استعمال کر سکتے ہیں .ابتدائی معلومات کے مطابق اسنیپ چیکنگ ٹیم نے ایک پیدل مشکوک شخص کو رکنے کا اشارہ کیاجس پر مشکوک شخص نے فائرنگ شروع کر دی ، اسنیپ چیکنگ ٹیم کی جوابی فائرنگ پر حملہ آور کی خود کش جیکٹ دهماکے سے پهٹ گئی ۔ حملہ آوار کا ممکنہ ہدف رینجرز کی حب چوکی تها. واقعہ کے دوران چند رینجرز اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ جن کو طبی امداد کے لیے ہسپتال روانہ کیا جا رہا ہے۔رینجرز کی اضافی نفری طلب کر لی گئی ہے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیاہے۔
With News Voice of Canada
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur.
Related Articles
Check Also
Close
-
سیالکوٹ ایس ایچ اوز تقرر و تبادلے2 اکتوبر, 2024