انٹرنیشنل

بلجیم میں مسلح شخص کی فائرنگ، 3 افراد ہلاک

بلجیم کے شہر لیگئی میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں 2 اہلکار زخمی بھی ہیں تاہم حملہ آور پولیس فائرنگ میں مارا گیا۔
بلجیم کے پراسیکیوٹر کے مطابق فائرنگ کا واقعہ لیگئی شہر کے ہائی اسکول کے نزدیک پیش آیا،جب ایک حملہ آور نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ شروع کردی اور پھر ایک خاتون کو یرغمال بنا کر نزدیکی اسکول میں چھپ گیا ۔
پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لےکر کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو مار دیا جبکہ حملہ آور کی فائرنگ سے ایک راہگیر بھی ہلاک ہواتاہم ٹیرر پراسیکیوٹر واقعے کی دہشت گردی کے تناظر میں تحقیقات کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button