شہر شہرکراچی

بلاول ہائوس کی مالیت30لاکھ درست بتائی،پی پی رہنما

پیپلز پارٹی کے رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ بلاول ہائوس کراچی کی مالیت 30لاکھ روپے ٹھیک بتائی گئی۔ جیونیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں اظہار خیال کرتے ہوئے پی پی رہنما نے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے کاغذات نامزدگی میں بلاول ہائوس کی ظاہرکردہ مالیت 30لاکھ روپے کو بالکل ٹھیک قرار دیا۔ ان کا کہناتھاکہ بلاول ہائوس کے بارے میں پارٹی چیئرمین کچھ غلط نہیں کہا ،یہ قیمت اس وقت کی ہے جب یہ مکان بنایا گیا تھا ۔پروگرام میں مصطفیٰ نواز کھوکھر نے بلاول بھٹو کی طرف سے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے الزام کو مسترد کردیا اور ان کے انکم ٹیکس گوشوارے پیش کئے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button