ایڈیٹرکاانتخاب

بلاول کا قومی اثاثوں کی نجکاری کو روکنے کا مطالبہ

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قومی اثاثوں کی نجکاری کو روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی قومی ائرلائن اور اسٹیل ملز کو فروخت کرنے کی مسلم لیگ ن کی کوششوں کو ناکام بنائے گی۔
انہوں نے یہ بات بلاول ہاؤس کراچی میں پارٹی رہنماوَں کے اجلاس کے دوران کہی، اجلاس میں نثار کھوڑو، وقار مہدی، میاں رضا ربانی اور سعید غنی سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔
اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی آئی اے اور اسٹیل ملز کی مالک پاکستان کی عوام ہے اور وہ "ایک خریدو، دوسرا مفت” جیسے مشکوک عمل کے ذریعے قومی اثاثوں کو نیلامی کے ہتھوڑے کے نیچے نہیں آنے دے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button