پاکستان

,بلاول خود مختار ہوجائیں تو پی پی پنجاب میں متحرک ہوسکتی ہے‘ میرباز کھتیران

اسلام آباد (نماہندہ خصوصی) پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے نائب صدر سابق وفاقی وزیر میر باز محمد خان کھتیران نے کہا ہے کہ نوازشریف کو جب بھی عدلیہ نے وقت دیا یہ لوگ عدلیہ پر حملہ آور ہوگئے ہیںسپریم کورٹ اصغر خان کیس پر عملدر آمد کروائے اور ذوالفقار علی بھٹو کیس کا فوری فیصلہ کرے سی پیک پاکستان کے لیے لائف لائن کا کام کرے گا بلاول بھٹو زرداری خود مختار ہو جائیں تو پیپلز پارٹی پنجاب میں متحرک ہوسکتی ہے ایوان وقت میںگفتگو کرتے ہوئے میر باز محمد خان کھتیران نے کہا کہ سی پیک کی مخالف قوتیں اس منصوبے کو تاخیر کا شکار کروانے کے لیے قتل وغارت بھی کرواسکتی ہیں انہوں نے کہا کہ وفاق کو عام بلوچ کے حقوق کا تحفظ کرنا ہوگا۔ گوادر میں عام بلوچ سے کوڑیوں کے بھاو¿ زمین خریدی جارہی ہے اگر یہی صورتحال جاری رہی تو چند سال کے بعد بلوچستان میں حقیقی بلوچ کی وہی حالت ہوگی جو امریکہ میں حقیقی امریکیوں کی حالت ہے جو سیاہ فام کی شکل میں نظر آتے ہیں بلوچستان کی وجہ سے پاکستان ترقی کررہا ہے مگر حقیقی بلوچ عوام کے حقوق غصب نہ کیے جائیں انہوں نے کہا کہ سی پیک کو کامیاب بنانے کے لیے پڑوسی ممالک سے تعلقات کو بہتر بنانا ہوگا غربت کم کرنے کے لیے بھارت اور پاکستان کو جنگ کی بجائے تجارت اوپن کرنا ہوگا مسئلہ کشمیر اپنی جگہ پر بہت اہم ہے لیکن جب دونوں ممالک کے درمیان تجارت شروع ہوگی مفادات مشترکہ ہوں گے تو کشمیر کا مسئلہ بھی باہمی رضا مندی سے حل کرلیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ایران ہمارا انتہائی قریبی پڑوسی ملک ہے کسی ایک شخص کی نوکری کی خاطر ایران کے ساتھ تعلقات کو بگاڑنا نہیں چاہیے اور میری رائے کے مطابق اتحادی افواج کی سربراہی حاصل کرنے کی مستقبل میں ہمیں بہت بڑی قیمت ادا کرنا پڑے گی جیسے ضیاءالحق کے مجاہدین پیدا کرنے کی قیمت ادا کررہے ہیں مکہ اور مدینہ کی حفاظت کرنے کیلئے پاکستان کا بچہ بچہ تیار ہے جو کٹ مرنے کے لیے بھی تیار ہے مگر کسی کی بادشاہی بچانے کے لیے ہمارا کندھا استعمال نہ کیا جائے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button