پاکستان
بلاول بھٹو زرداری نے عائشہ گلالئی کے عمران خان پر لگائے گئے الزامات کی تحقیقات کرنے کا مطالبہ کردیا
کراچی 1 اگست 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
بلاول بھٹو زنے عائشہ گلالئی کے عمران خان پر لگائے گئے الزامات کی تحقیقات کرنے کا مطالبہ کردیا
پیپلز پارٹی خواتین کے حقوق اور ان کی عزت پر آنچ نہیں آنے دے گی
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عائشہ گلالئی کے عمران خان پر لگائے گئے الزامات کی تحقیقات کرنے کا مطالبہ کردیا اور کہا ہے کہ پیپلز پارٹی خواتین کے حقوق اور ان کی عزت پر آنچ نہیں آنے دے گی۔ منگل کو بلاول بھٹو نے عائشہ گلالئی کے انکشافات پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ عائشہ گلالئی کے عمران خان پر لگائے گئے الزامات کی تحقیقات کروائی جائے، پیپلز پارٹی خواتین کے حقوق اور ان کی عزت پر آنچ نہیں آنے دے گی۔