ایڈیٹرکاانتخاب

بعض وزراءکالعدم جماعتوں سے وابستہ ہیں ، مولانا عبدالعزیز کو بھی کٹہرے میں لایا جائے،:پرویز مشرف

دبئی(نیوز وی او سی آن لائن) سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ حکمراں جماعت کے بہت سے وزیر کالعدم جماعتوں کے ساتھ منسلک ہیں اور جنوبی پنجاب میں وہی وزراءکاروائی کی راہ میں کاوٹ بنے ہوئے ہیں۔لال مسجد کے خطیب مولانا عبد العزیز کو 200فیصد پکڑنا چاہیے اس میں کوئی شک نہیں،وہ آزاد پھر رہے ہیں اور داعش کی حمایت میں باتیں کر رہے ہیں ۔فرقہ ورانہ ذہن رکھنے والوں کے خلاف کاروائی ہونی چاہیے۔
نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز کے پروگرام "الیونتھ آور”میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں مولوی صاحبان اور مدرسوں کا غلط استعمال ہورہا ہے، جارحانہ قسم کے بیانات کو روکنے کے لیے کام کرنا ہوگا۔دہشت گردی کے واقعات میں دوسرے ممالک ملوث ہیں،اب ملک کے بارے میں سوچنا ہوگا اوردہشتگردوں کو ختم کرنا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہونے والی حالیہ دہشتگردی میں بھارت بھی ملوث ہے، بھارتی افسران کی سوچ ہے کہ پاکستان کو غیر مستحکم کریں جبکہ وہ ماضی میں ہونے والے ایسے بعض واقعات کا اعتراف بھی کر چکے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ افغانستان میں پاک فوج کی کاروائی بالکل ٹھیک تھی،اگر دہشتگردی بند نہیں ہوتی تو پاک فوج کو کاروائی کرنی چاہیے۔وہ معاشرہ آگے نہیں بڑھ سکتا جہاں انصاف نہ ہو۔پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ ہم پر الزام لگتا رہا کہ دہشتگردوں کی مدد کی لیکن ہم نے اس تاثر کو غلط ثابت کیا جس کی مثال ضرب عضب ہے۔آپریشن میں بڑی کامیابیاں حاصل کی گئیں،طالبان اور القاعدہ کے اہم ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button