پاکستان
بعض جعل ساز خود کو فوجی افسر یا اہلکار بتاکر لوگوں کو فون کر رہے ہیں -آئی ایس پی آر
راولپنڈی: پاک فوج کے ترجمان نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ بعض جعل ساز خود کو فوجی افسر یا اہلکار بتاکر لوگوں سے فون پر ان کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات لے رہے ہیں تاہم پاک فوج کا ان سے کوئی تعلق نہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ایسی اطلاعات ہیں کہ بعض افراد خود کو فوجی افسر یا اہلکار بتا کر لوگوں کو فون کالز کرتے ہیں اور مردم شماری کی تصدیق کے نام پر لوگوں سے ان کے شناختی کارڈ اور بینک اکاؤنٹس وغیرہ کی تفصیلات حاصل کرتے ہیں۔