Draft
بطور ماں جھانوی کپور کی پہلی فلم پر خوش بھی ہوں اور فکر مند بھی:سری دیوی
ممبئی (آن لائن)بالی ووڈ اداکارہ سری دیوی نے کہا ہے کہ بطور ماں جھانوی کپور کی پہلی فلم پر خوشی اور فکر مندی کے ملے جلے احساس سے گزر رہی ہوں۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ سری دیوی نے کہا ہے کہ بیٹی جھانوی کپور کی پہلی فلم’’ دھڑک ‘‘ پر ملے جلے احساس سے گزر رہی ہوں ۔اس کی فلم پر پر جوش ،نروس ،خوش اور فکر مند ہوں جیسے کوئی بھی ماں ہو گی لیکن جھانوی بہت محنتی اور پرعزم لڑکی ہے۔ واضح رہے کہ ہدایتکار ششانک کھیتن کی فلم دھڑک 2016 کی مراٹھی فلم سیرت کا ریمیک ہے جو آئندہ سال جولائی میں ریلیز کی جائے گی۔