Draft

بطورمعاون گلوکارہ کی حیثیت سے بہت کچھ سیکھا:نتاشا خان

کراچی (سٹاف رپورٹر)پاکستان کی پہلی خاتون سائونڈ انجینئر اور کوک سٹوڈیو میں معاون گلوکارہ کے طور پر پرفارمنس پیش کرنیوالی نتاشا خان نے کہا کہ مرکزی گلوکار کے ہر گیت کے سر میں تسلسل کیساتھ گہرائی اور وسعت پیدا کرنا کتنا اہم کام ہوتا ہے ۔ان کا کہنا تھا جب میں نے آغاز کیا تھا تو میری آواز اور لچک مرکزی گلوکار ہ جیسی تھی، ریچل ویکاجی نے مجھے نکھارا اور سکھایا کہ کس طرح مزید بہتر انداز سے گانا چاہئے ۔ انہوں نے کہا میں نے بطور ایک معاون گلوکارہ کی حیثیت سے بہت کچھ سیکھا۔ مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ مرکزی گلوکاری کے مقابلے میں زیادہ چیلنجنگ کام ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button