پاکستان

بصارت سے محروم افراد اپنے حقوق کیلئے پریس کلب لاہور کے سامنے پر امن احتجاجی مظاہرہ کرینگے

بہاولپور (غلام رسول خان نیوز وائس آف کینیڈا ) دیکھ بھال ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن سربراہ و چیف کوآرڈینیٹر سپیشل کمیونٹی (بصارت سے محروم افراد ) ڈاکٹر محمد انیس الرحمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 15مئی بروز سوموار بصارت سے محروم افراد اپنے حقوق کیلئے پریس کلب لاہور کے سامنے پر امن احتجاجی مظاہرہ کرینگے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے نوٹیفکیشن کے باوجود متعلقہ حکام معزوری کوٹہ کی 5تا15سکیل آسامیاں مشتہر نہیں کر رہے خصوصی افراد کی کفالت کیلئے حکمرانوں کے وعدے محض اعلانات کے سوا کچھ نہیں ہیں صوبائی اور مقامی سطح پر کوئی شنوائی نہیں ہو رہی بلکہ حقوق کیلئے آواز اٹھانے پر مختلف ہتھکنڈوں سے ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ ماضی میں پر امن احتجاج کرنے پر لاہور پولیس کی جانب سے نابینا افراد کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہم بصارت سے محروم بے بس مجبور لوگ پر امن احتجاج کرنے کا قانونی اور آئینی حق رکھتے ہیں انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بصارت سے محروم لوگوں کے حقوق کی بحالی کیلئے تعاون فرمائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button