انٹرنیشنل

بشار الاسد 4لاکھ افراد کے قاتل ہیں ، شامی صدر کو جانا ہوگا: برطانیہ

برسلز(نیوز وی او سی آن لائن)4لاکھ شامی شہریوں کے قتل کی ذمہ داری بشار الاسد پر عائد ہوتی ہے، برطانیہ اپنے اس بات پر قائم ہے کہ شامی صدر کو جانا ہوگا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن نے شام کے موضوع پر برسلز میںیورپی یونین کی میزبانی ہونے والی ایک بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس بات پر قائم ہیں کہ شامی صدر بشار الاسد کو جانا ہو گا، شام میں کسی عبوری سیاسی انتظام کے بعد شامی صدر بشار الاسد اقتدار میں نہیں رہ سکتے۔ وہ ایسا نہیں دیکھتے کہ شام میں اپنی کارروائیوں کے بعد بشار الاسد اقتدار میں رہیں۔ شامی تنازعے میں ہلاک ہونے والے چار لاکھ افراد کی ہلاکت کی ذمہ داری بشار الاسد کی حکمرانی پر عائد ہوتی ہے۔
برطانوی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ عالمی برادری کو شام میں جاری انسانی امدادی کاررائیوں میں تعاون کرنا چاہیے اور اقوام متحدہ کی طرف سے شامی تنازعے کے سیاسی حل کی تلاش کے لیے مذاکراتی سلسلے کی حمایت کرنی چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button