بشار الاسد کو اقتدار میں نہیں دیکھنا چاہتے ، سعودی عرب

ریاض (ایجنسیاں) سعودی عرب نے کہا ہے کہ مستقبل کے شام میں صدر بشار الاسد کا کوئی کردار نہیں ہونا چاہیے ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے کہا ہے کہ مستقبل کے شام میں صدر بشار الاسد کا کوئی کردار نہیں ہونا چاہیے ۔ عادل الجبیر کے بقول البتہ ریاض حکومت اس شورش زدہ ملک میں قیام امن کی عالمی کوششوں کی حمایت کرتی ہے ۔ الجبیر کے مطابق شام میں امن کی کوششوں کی خاطر ریاض حکومت کا موقف واضح ہے ۔ دوسری جانب سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ بعض میڈیا ذرائع نے وزیر خارجہ عادل الجبیر کے شامی بحران سے متعلق بیان کو توڑ مروڑ کر اور غلط انداز میں پیش کیا ہے ۔ سعودی عرب کا شامی بحران کے بارے میں پختہ موقف جنیوا اول اعلامیے کے اصولوں اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار داد نمبر 2254پر مبنی ہے ۔ ان میں شام کا نظم ونسق چلانے کے لیے ایک عبوری حکومت کی تشکیل، ملک کے نئے آئین کے مسودے کی تحریر و تدوین اور شام کے نئے مستقبل کے لیے انتخابات کی تیاری کی بات کی گئی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں