انٹرنیشنل
بشارالاسد کا متبادل نہیں ہو سکتا،شام کی تقسیم نہیں چاہتے :میکخواں
پیرس(اے پی پی) فرانس کے صدر میکخواں نے کہا ہے کہ اس وقت شام میں دہشت گردی کے خلاف جنگ ترجیحات میں شامل ہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق فرانس کے صدر نے مزید کہا کہ اب بشارالاسد کی اقتدار سے برطرفی پیشگی شرط شمار نہیں ہوتی کیونکہ کوئی بھی ان کا قانونی اور جائز متبادل نہیں ہو سکتا۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی چیز دہشت گردوں کے خلاف جنگ سے زیادہ ضروری نہیں ، اس سلسلے میں تمام فریقین کا تعاون ضرروی ہے ۔میکخواں نے اپنی دوسری ترجیح شام کو تقسیم سے روکنا قرار دیا اور کہا کہ شامی بحران کیلئے سیاسی و سفارتی روڈ میپ ہونا چاہئے ۔