انٹرنیشنل
بس میں بیٹھ کر لاہور جانا چاہتا ہوں ، اٹل بہاری واجپائی کی 92 ویں سالگرہ پر خواہش
نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتیہ جنتا پارٹی کے اہم لیڈر اور سابق وزیراعظم اٹل بہاری باجپائی نے گزشتہ روز 92 ویں سالگرہ منائی نئی دہلی میں منعقد ایک تقریب میں انہوں نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ ایک مرتبہ پھر بس میں بیٹھ کر لاہور کی یاترا کو جائیں. تقریب میں شامل ایک پاکستانی صحافی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اب بھی اپنے دورہ لاہور کے سحر میں گم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ بھارت کے پہلے وزیر اعظم ہیں جنہوں نے کانگریس جماعت سے کوئی تعلق نہ رکھتے ہوئے وزیراعظم ہاﺅس میں اپنی مدت پوری کی۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اٹل بہاری باچپائی کو ان کی سالگرہ پر مبارک دی ہے۔
دماغی کینسرمیں مبتلا6سالہ بچے کا شاندار کارنامہ ،نمونیا کے ننھے مریضوں کیلئے 20لاکھ ڈالر جمع کرلئے