پاکستان

بسکٹ چرانے پردس سالہ بچہ قتل کر دیا گیا

احمد پور شرقیہ 13 ستمبر 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
جنوبی پنجاب کی تحصیل احمد پور شرقیہ میں دکاندار نے دس سالہ بچے کو بسکٹ چرانے پر قتل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق یہ اندوہناک واقعہ جنوبی پنجاب کے ضلع بہاولنگر کی تحصیل احمد پور شرقیہ میں پیش آیا ۔بچہ دکان سے بسکٹ چرانے بعد بھاگنا چاہتا تھا مگر دکاندار نے اسے پکڑ لیا ۔دکاندار نے آپے سے باہر ہو کر بچے کو چھریوں کے وار مار مار کر قتل کر دیا۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا جہاں اس سے تفتیش جاری ہے ۔مقتول بچے کے والدین بیٹے کے اس اندوہناک قتل پر حسرت و غم کی تصویر بنے ہوئے ہیں اور حکام بالا سے انصاف کے طالب ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button