پاکستان

بریگیڈئیر آصف کی دانیال عزیز سے ملاقات،عدالتی احکامات پر بریفنگ،وفاقی وزیر اور مائزہ حمید احتساب عدالت میں چلے گئے

اسلام آباد(نیوز وی او سی) بریگیڈئیر آصف کی وفاقی وزیر دانیال عزیز سے ملاقات،رینجرز حکام نے وفاقی وزیر کو بتایا کہ سکیورٹی خدشات کے باعث عدالتی احکامات پر عملدرآمد کیا گیا ،اب عدالت نے وزراءکو داخلے کی اجازت دی دے ہے ،وزراعدالت آنا چاہئیں تو کوئی روک ٹوک نہیں جس پر دانیال عزیز اور مائزہ حمید احتساب عدالت میں چلے گئے ۔
واضح رہے کہ رینجرز نے نواز شریف کی احتساب عدالت پیشی پر وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال اور دیگر لیگی رہنماﺅں کو جوڈیشل کمپلیکس میں داخل ہونے سے روک دیا تھاجس پر احسن اقبال نے احتجاجاً مستعفی ہونے کی دھمکی دے دی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button