انٹرنیشنل

بریگزٹ مذاکرات کیلئے تیار ہیں:جرمن چانسلر

جرمن چانسلر انگیلا مرکل نے کہا ہے کہ بریگزٹ مذاکرات کے لیے تیار ہیں،برطانیہ حالیہ انتخابی نتائج کے باوجود بریگزٹ کے اپنے منصوبے پر قائم رہے گا۔

برلن(اے ایف پی)جرمن چانسلر انگیلا مرکل نے کہا ہے کہ بریگزٹ مذاکرات کے لیے تیار ہیں،برطانیہ حالیہ انتخابی نتائج کے باوجود بریگزٹ کے اپنے منصوبے پر قائم رہے گا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مرکل نے کہا کہ یہ مذاکرات جلد از جلد شروع ہونے چاہئیں۔ منصوبے کے مطابق بریگزٹ مذاکرات کا آغاز 19 جون سے ہونا ہے ۔ برطانوی وزیراعظم تھریسامے ان مذاکرات کے لیے بہتر مینڈیٹ حاصل کرنا چاہتی تھیں اور اس کیلئے انہوں نے انتخابات کا انعقاد کرایا، تاہم ان انتخابات میں تھریسامے کی جماعت اکیلے حکومت سازی کیلئے ضروری پارلیمانی اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے ، خدشہ ہے کہ انہیں جماعت کے اندر اور باہر سے مذاکرات کے حوالے سے مزاحمت کا سامنا کرنا ہو گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button