انٹرنیشنل

برطانیہ کے ویلز ائیرپورٹ پر طیارہ گر تباہ

ویلز 13 ستمبر 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
برطانیہ کے ویلز ائیرپورٹ پر طیارہ گر تباہ ہوگیا ہے۔ برطانوی میڈیا سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے ویلز ائیرپورٹ پر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ طیارہ آیا مسافر تھا یا کارگو، اس حوالے سے مزید تفصیلات حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہیں۔ طیارہ گرنے کے باعث ائیرپورٹ کے بڑے حصے کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ جبکہ طیارہ گرنے کے بعد ائیرپورٹ پر خوفناک دھماکہ بھی ہوا ہے۔ ریسکیو ٹیموں کی جائے وقوعہ پر آمد شروع ہو گئی ہے۔ تاحال جانی نقصانات کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔ تاہم حادثے میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان کے خدشے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button