برطانیہ کی یورپی یونین سے نکلنے کی تیاریاں مکمل

لندن(نیوز وی او سی آن لائن)برطانیہ کی یورپی یونین سے نکلنے کی بنیاد ڈال دی گئی۔ دارالعوام نے بریگزٹ بل کی منظوری دے دی۔برطانیہ کے یورپی یونین سے نکلنےمیں قانونی رکاوٹ دور ہوگئی۔برطانوی دارالعوام میں ایک سو چودہ کے مقابلے میں چار سو اٹھانوے ووٹوں سے بریگزٹ بل منظور کرلیا۔اپوزیشن جماعت کے سینتالیس ارکان نے بھی بل کی حمایت میں ووٹ دیا۔بریگزٹ پالیسی سے اختلاف پر لیبر پارٹی کے دو شیڈو منسٹرزڈان بٹلر اور ریشل ماسکیل مستعفیٰ ہوگئیں ۔بل پاس ہونےسے یورپی یونین سےعلیحدگی کے پہلےمرحلے کی منظوری مل گئی ہے۔اب برطانیہ یورپی یونین سےعلیحدگی سےمتعلق مذاکرات شروع کرسکے گا۔برطانیہ میں جون دوہزار سولہ میں ہونےوالےریفرنڈم میں باون فیصد شہریوں نے یورپی یونین سے الگ ہونے کے حق میں ووٹ دیا تھاجس کے بعد اس وقت کے برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کو مستعفی ہوناپڑا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں