برطانیہ میں پاکستانی امام مسجد کی ایسی شرمناک ترین حرکت کہ کوئی مسلمان کبھی تصور بھی نہیں کرسکتا، تفصیلات جان کر ہر پاکستانی کا خون کھول اُٹھے
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک پاکستانی امام مسجد کو ایسی شرمناک حرکت پر قید کی سزا کا سامنا ہے کہ جان کر ہر پاکستانی کا خون کھول اٹھے۔ علاقے ویسٹ مڈلینڈز کے شہر کریڈلے ہیتھ میں 2012ءمیں ایک کیس بہت معروف ہوا تھا۔ یہ کیس شہر کی ایک مسجد کے امام کے خلاف درج کروایا گیا تھا جس نے 2کم سن لڑکیوں کو جنسی درندگی کا نشانہ بنایا تھا۔ اب اس مقدمے کا فیصلہ آ گیا ہے جس میں امام کا جرم ثابت ہونے پر اسے قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ برطانوی اخبار دی میٹرو کی رپورٹ کے مطابق کوئنز کراس مسجد کے 58سالہ امام مسجد حافظ رحمان نے 1986-87ءکے دوران جن لڑکیوں پر جنسی حملہ کیا تھا ان کی عمر محض 6سال تھی۔
مجرم نے اس ایک سال کے عرصے میں ان دونوں کے علاوہ بھی متعدد لڑکیوں کو ہوس کا نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔ متاثرہ لڑکی نے اس وقت انتہائی کم عمر تھی لہٰذا وہ کسی کو اس واقعے کے متعلق بتانے سے خوفزدہ رہی۔ تاہم 2012ءمیں اس نے اپنے ساتھ ہونے والے ظلم کا انکشاف کر دیا جس پر پولیس نے امام کو گرفتار کر لیا۔ مجرم پر والور ہیمپٹن کراﺅن کورٹ میں دونوں لڑکیوں پر جنسی حملہ کرنے کے پانچ الزامات عائد کیے گئے جو ثابت ہونے پر اسے قید کی سزا سنا دی گئی۔ٌ