کھیل

برطانیہ میں حال ہی میں کیے گئے ایک سروے میں گالف کو ملک کا سب سے’ ’ بور‘‘ اور دلچسپی سے عاری کھیل قرار د یدیا

لندن(آئی این پی) برطانیہ میں حال ہی میں کیے گئے ایک سروے میں گالف کو ملک کا سب سے’ ’ بور‘‘ اور دلچسپی سے عاری کھیل قرار د یدیا گیا ۔
یوگوو پول کے مطابق 70 فیصد لوگوں کا کہنا ہے کہ گالف دنیا کا سب سے بور کھیل ہے اور صرف 11 فیصد لوگوں نے اسے دلچسپ قرار دیا۔این ایف ایل میں ویمبلے سٹیڈیم میں تماشائیوں کی ریکارڈ تعداد میں آمد کے باوجود امریکی فٹبال کو دوسرا سب سے بور کھیل قرار دیا گیا جہاں 59 فیصد لوگوں نے اسے دلچسپی سے عاری قرار تھا۔اس سروے میں ایتھلیٹس سب سے مقبول کھیل قرار پایا جہاں 28فیصد افراد نے اسے غیرمقبول جبکہ 47 فیصد نے دلچسپی سے بھرپور قرار دیا۔
مشہور برطانوی گالفر میتھیو ساتھ گیٹ نے اس سروے سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ گالف کی نشریات کو بہتر کرتے ہوئے اسے ترجیح دیے جانے کی ضرورت ہے، میں سمجھ سکتا ہوں کہ جو لوگ گالف کے قوانین نہیں جانتے ان کیلئے اسے دیکھنا بہت مشکل کام ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button