برطانیہ سمیت یورپ بھر میں کشمیریوں کے حق میں ریلیاں
آزادی کی جدوجہد میں کشمیری تنہا نہیں، ان سے یک جہتی کے لیے برطانیہ، برسلز اور دیگر یورپی ملکوں میں مظاہرے، ریلیاں اور دیگر پروگرام منعقد ہورہےہیں۔
ظلم کی چکی میں پسنے والے کشمیریوں کی تصاویر اٹھائے مظاہرین بھارت کا اصل چہرہ دنیا کو دکھا رہےہیں۔
کشمیری اورپاکستانی کمیونٹی کی جانب سے مظلومین کشمیر سے یک جہتی کا یہ سلسلہ کسی ایک ملک یا شہر تک محدود نہیں، برطانیہ کے شہر برمنگھم میں انسانی زنجیر بناکر کشمیریوں کی جدوجہد میں ساتھ ہونےکا پیغام دیا گیا، آکسفورڈ میں بھی بھرپور انداز میں آواز احتجاج بلند کی جارہی ہے۔
یورپی دارالحکومت برسلز میں وزیراعظم کی رہائش گاہ اور امریکی سفارتخانے کےسامنے مرکزی شاہراہ پر سخت سردی کے باوجود مظاہرین اکٹھےہوئے، بھارتی ظلم وتشدد کے خلاف نعروں کے ذریعے سڑک پر آنے جانے والوں کو مقبوضہ وادی کے حالات کی طرف متوجہ کیا گیا۔
جرمن دارالحکومت برلن میں فرینڈآف کشمیر نے مظاہرہ کیا اور پمفلٹ بانٹ کر کشمیر قابض فورسز کی جانب سے انسانی حقوق کی پامالیوں کو آشکار کیا۔
مظاہرین نے اس امید کا اظہار کیا کہ 70سال سے بھارت کا جبراورطاقت کے بل بوتے پرکشمیر پر تسلط جلد ختم ہوگااور آزادی کا سورج طلوع ہوگا۔