برطانیہ اور ترکی میں لڑاکا طیاروں کی تیاری کے لئے معاہدہ

انقرہ(اے ایف پی)برطانوی وزیراعظم ٹریزا مے نے دورہ ترکی کے دوران لڑاکا طیاروں کی تیاری کیلئے ایک معاہدے پر دستخط کیے ۔ ٹریزا مے نے انقرہ پہنچنے کے بعد کمال اتا ترک کے مزار پر حاضری دی جس کے بعد صدر اردوان اور وزیراعظم بن علی یلدرم سے ملاقاتیں کیں۔ان کا کہنا تھاکہ برطانوی دفاعی کمپنی بی اے ای ترکی کے ساتھ مل کر ٹی ایف ایکس لڑاکا طیارے بنانے کیلئے کام کرے گی۔وزیراعظم ٹریزا مے نے بریگزٹ کے بعد ترکی کیساتھ باہمی تجارت بڑھانے پر بھی زور دیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں